Tuesday September 17, 2024

عمران خان نے تیسری شادی کر لی، یہ شادی کس کے ہوئی ؟؟دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اعلانیہ طور پر تیسری شادی کر لی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کر لی ہے ۔ اس شادی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے ہنگامہ خیز صورتحال برپا تھی۔ عمران خان اور تحریک انصاف کو شادی کے اس فیصلے پر مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا ۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے اس پر ہمیشہ یہی موقف اپنایا جاتا رہا کہ شادی ہوئی نہیں بلکہ صرف

پروپوزل بھیجا گیا ہے۔ تاہم اس شادی کی باضابطہ طور پر مصدقہ خبر آگئی ہے ۔ واضح رہے کہ عمران خان اس سے قبل 1995میں جمائمہ گولڈ سمتھ جبکہ 2014میں ریحام خان سے شادی کر چکے ہیں اور دونوں خواتین کو طلاق دے چکے ہیں

FOLLOW US