Tuesday September 17, 2024

این اے 154میں کامیابی کے بعد نوازشریف کو پہلا بڑادھچکا،،رائے ونڈ میں جائیداد کو نشانہ بنا لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں شریف خاندان کی کرپشن سامنے لائیں گے، شفقت محمود کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کر دی ہے،پنجاب میں ہمارا ون آن ون مقابلہ (ن) لیگ سے ہے، پیپلز پارٹی کا پنجاب سے وجود ختم ہو چکا ہے،شریف خاندان کے رائیونڈ فارمز کے اخراجات بھی چیلنج کریں گے۔ ہفتہ کو عمران خان نے پی ٹی آئی کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان 300ارب روپے کاحساب دینے کو تیار نہیں ہے، جب ان سےحساب مانگا جائے تو یہ سڑکوں ،پلوں کی باتیں کرتے ہیں، وفاق اور پنجاب کی کرپشن کے مقدمات سامنے لائیں گے، شفقت

محمود کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کردی ہے، شریف خاندان کے رائیونڈ فارمز کے اخراجات بھی چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کا کہ رکنیت سازی مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے، پنجاب میں ہمارا ون آن ون مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہے،پیپلز پارٹی کا پنجاب سے وجود ختم ہو چکا ہے، تحریک انصاف کا منشور عوام تک پہنچائیں گے

FOLLOW US