کیا ن لیگ کسی بڑی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کا آغاز کرنے جا رہی ہے؟مریم نواز کے جلسے میں جنگی ترانہ چلا دیا گیا،اس موقع پر مریم نواز کا کیا ردعمل تھا؟سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا

   
   

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مانسہرہ میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن کے سلسلے میں ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عدلیہ پر اب تک کی سب سے سخت ترین تنقید کرتے ہوئے براہ راست سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو کس نے حق

دیا ہے کہ آپ ایسے ریمارکس دیں جس سے نواز شریف کی تذلیل ہوتی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ۔ مریم نواز نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں جہانگیر ترین کا بیٹا تحریک انصاف کا امیدوار تھا، جہانگیر ترین وہ شخص تھا جو تحریک انصاف میں عمران خان سے بھی مضبوط شخص ہے اور پھر لوگوں نے دیکھا کہ نواز شریف کا ایک گمنام سپاہی آیا اور جہانگیر ترین کے بیٹے کوچاروں شانے چت کر دیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مہرہ بن کر امانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا،تم جھوٹے، تمہارے الزامات جھوٹے، تمہارے منصوبے جھوٹے، تمہاری تبدیلی جھوٹی، تمہارے بلین ٹری جھوٹے۔ مریم نواز نے عمران خان پر کڑے وار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمہیں جو امانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ دیا وہ نواز شریف کی مخالفت کرنے پر تمہیں ملا ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے جلسے کے شرکا سے نعرے بھی لگوائے کہ ووٹ کو۔۔عزت دو۔ مریم نواز کے خطاب کے آخر میں 1965کی جنگ میں پاک فوج کا حوصلہ بڑھانے کیلئے

بنایا جانے والا جنگی ترانہ ساتھیو ! مجاہدو! جاگ اٹھاہے سارا وطن بھی خصوصی طور پر چلایا گیا۔واضح رہے کہ مریم نواز آج مانسہرہ میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیلئے لاہور سے مانسہرہ آئیں تھیں جو کہ ایک جلسے میں تبدیل ہو گیا۔ اس موقع پرمریم نواز نے پانامہ فیصلہ ۔۔نامنظور کے نعرے بھی لگوائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر کل فیصلہ سنایاجائے گا
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
شیخ رشید، فرح حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پر اپنی مہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان
ماہرہ خان کی آج شادی؟ خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی میں دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پیٹرول کی قیمت میں ناکافی کمی، نگران حکومت نےغریب عوام کی بجائے اصل میں کس کو نوازا؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy