Thursday January 2, 2025

پارٹی ایک بینرز مختلف،شریف خاندان میں اختلافات جلسوں میں بھی سامنے آ گئے

شریف خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات کی خبریں تو اکثر میڈیا میں آتی رہتی ہیں لیکن اب یہ اختلافات جلسوں میں بھی سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ بورے والے میں آج وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔لیکن جلسے میں سٹیج پر لگائے گئے بینرز نے سب کو حیران

کر دیا کیونکہ یہ بینرز نواز شریف کے جلسوں میں لگائے گئے بینرز سے بلکل مختلف ہیں۔ شہباز شریف کے بورے والا میں کئے گئے جلسے میں موجود بینرز پر حمزہ شہباز شریف کی تصاویر ہیں جب کہ مریم نواز کی کوئی تصویر موجود نہیں ہے۔جب کہ دوسری طرف نواز شریف نے جتنے بھی جلسے کئے اس میں مریم نواز کی تصاویر بینرز کی زینت ہو تی تھی۔میڈیا رپورٹس نہ یہ بات ظاہر کی ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات اب جلسوں میں بھی نظر آنے لگ گئے ہیں اور ایک ہی پارٹی ہونے کے باوجود میاں برداران کے جلسوں میں الگ الگ بینرز اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

FOLLOW US