Saturday July 27, 2024

عمران خان اور چیف جسٹس کی زبان میں کوئی فرق نہیں۔نواز شریف

نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور چیف جسٹس کی زبان میں کوئی فرق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف جو کئی بار اپنی تقاریر میں توہین عدالت کر چکے ہیں ۔لیکن آج ایک بار پھر انہوں نے چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں نا اہل شخص کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس زیر سماعت ہے۔ دوران سماعت

ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ کیا کسی چور کو بھی پارٹی کا سربراہ بنایا جا سکتا ہے؟ جس کو ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ الفاظ پڑھیں اور فیصلہ کریں کہ یہ بغض اور انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟ ۔ اسی طرح نواز شریف بھی عدالت سے ملنے والے ریمارکس پر غصے میں نظر آئے۔ احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان اور چیف جسٹس کی زبان میں کیا فرق رہ گیا ہے؟نواز شریف نے کہا کہ ججز اور سیاست دانوں کی زبانوں میں فرق ہونا چاہئیے۔سیسلین مافیا جیسے الفاط ہماری توہین ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے الفاط ان کے منصب کی توہین ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی اس لئے اپنی عزت نفس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کروں گا۔یہ لوگ ٹیڑھی بنیادوں پر دس منزلہ عمارت تعمیر کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ایسے فیصلوں کو نہیں مانتا۔

FOLLOW US