Saturday July 27, 2024

چیف جسٹس کے ریمارکس پر مریم نواز کا سخت رد عمل

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نا اہل شخص کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس زیر سماعت ہے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ کیا کسی چور کو بھی پارٹی کا سربراہ بنایا جا سکتا ہے؟ جس کو ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ الفاظ پڑھیں اور فیصلہ کریں

کہ یہ بغض اور انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنس کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا ، نہ کچھ نکلا! ایک اور ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اقامہ فیصلہ تاریخ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جسے عوام مسترد کر چکی ہے۔ اس سنگین غلطی کو دوہرانا اس سے زیادہ سنگین غلطی ہو گی جس کے نتائج ہوں گے۔

FOLLOW US