اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر
اقبال شاہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، تحریک انصاف کے این اے 154 لودھراں میں امیدوار علی ترینکی سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہیں اور سوشل میڈیا پر نئی بحث جاری ہے کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے، زیر بحث رہنے والی ان لڑکی کی تصاویر کے متعلق تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر علی ترین کے ساتھ لڑکی ان کی منگیتر ہے، جہانگیر کے بیٹے علی ترین کی منگنی 2013ء میں بسمہ احمد سے ہوئی تھی اور علی ترین جب ایم بی اے مکمل کر لیں تو ان دونوں کی شادی ہوجائے گی۔