Friday April 12, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا اسحاق ڈار سینٹ الیکشن نہیں لڑ سکتے کیونکہ۔۔۔! الیکشن کمیشن کا دھماکہ خیز اعلان

لاہور…. الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ(ن)کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کا مصدقہ ڈکلیریشن نہ دینے پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی جسے

الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل ملتوی کردیا تھا۔اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے تائید کنندہ غزالی سلیم بٹ اور تجویز کنندہ منشااللہ بٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب میں سینیٹ کے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز تھا۔تحریک انصاف کی امیدوار عندلیب عباس، مسلم لیگ (ن) کے آصف کرمانی اور ہارون اختر کے کاغذات منظور کیے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کا امکان ہے۔ہ پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کا امکان ہے

FOLLOW US