Friday December 27, 2024

جنگ اخبار میں اپنے خلاف غلط خبریں شائع ہونے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار برہم،آئیندہ کے لئے محتاط سے کام لینے کا حکم

اسلام آبادجنگ اخبار میں اپنے خلاف غلط خبریں شائع ہونے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار برہم،آئیندہ کے لئے محتاط سے کام لینے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمات کے وقفے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار جنگ گروپ کی غلط خبریں شائع کرنے پر برہم ہو گئے۔سماعت میں وقفے کے دوران چیف جسٹس نے جنگ کے نمائندے

عبدالقیوم سے استفسار کیا کہ جنگ کو کیا ہو گیا ہے اور اس کا انچارج کون ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ سماعت میں وقفے کے دوران جب چیمبر گیا تو رجسٹرار نے میز پرایک اخبار کی کٹنگ رکھی۔جنگ اخبار نے آج بھی میرے خلاف غلط خبر شائع کی ہوئی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے کب کسی کے منتخب ہونے کی بات کی۔رانا ثنا ء اللہ کے بیان کی کل بھی تردید کی تھی لیکن اس کے باوجود بھی غلط خبر شائع کر دی گئی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلط خبریں بلکل بھی قبول نہیں ہیں۔آئیندہ اختیاط سے کام لیا جائے ورنہ دو چار دن کے لئے چینل بند کر دیا گیا تو سمجھ لگ جائے گی۔یاد رہے کہ آج جنگ نیوز پیپر نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے ریمارکس کے ساتھ یہ خبر شائع کی کہ خواہش ہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم بنیں۔آپ کی پارٹی جیتے تو آپ کو وزیر اعظم ہونا چاہئیے۔یہ خبر دیکھنے کے بعد چیف جسٹس نے جنگ اخبار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئیندہ محتاط رہنے کا حکم دے دیا۔

FOLLOW US