Wednesday November 6, 2024

آصف علی زر دار ی سے تحریک انصاف نوشہرہ کے رہنما جعفر خٹک کی ملاقات ،ْ پی پی میں شمولیت کااعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی کرے گی ،ْآصف علی زر داری کا خیر مقدم آصف علی زر دار ی سے تحریک انصاف نوشہرہ کے رہنما جعفر خٹک کی ملاقات .. اسلام آباد سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے تحریک انصاف نوشہرہ کے رہنما جعفر خٹک نے زرداری ہائوس اسلام آباد

میں ملاقات کرکے تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، کے پی کے صدر ہمایوں خان ، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی، رحیم داد خان اور سینیٹر سردار علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے جعفر خٹک نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر پختونخواہ کے نام کو دھوکہ دیا گیا ہے اور مذاق کیا گیا ہے۔ عوام پر جب کبھی کوئی مشکلات یا قدرتی آفات آتی ہیں تو پی ٹی آئی قیادت ان کی پرسان حال نہیں ہوتی۔ جعفر خٹک نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی پارٹی ہے جس کی قیادت اور کارکن عوام میں رہتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرقداری نے جعفر خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر کے پی کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو

زداری کا ساتھ دیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ نوجوانوں کو بہترین مستقبل میسر ہو سکے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کے پی کے عوام نے انتہائی بہادری سے شدت پسندوں کی مذاحمت کی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بہادروں کی پارٹی ہے اور ملک میں پرامن ، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

FOLLOW US