معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے پہلے عاصمہ جہانگیر ان سے ٹیلیفون پر بات کر رہی تھی۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ لاہور میں ایک شادی میں شرکت نہ کر سکے اس لئے وہ آج دن کے وقت عاصمہ جہانگیر سے فون پر بات کر رہے تھے اور بار کی سیاست پر گفتگو ہو رہی تھی کہ
اچانک چند منٹ کی خاموشی ہو گئی اور پھر کچھ لمحوں کے بعد انہوں نے ایک چیخ کی آواز سنی اور بچوں کی آوازیں آئی ۔جس کے بعد فون منقطع ہو گیا ۔ میں سمجھا شاید کسی بچے کو کوئی مسئلہ ہو گیا ۔ میں اس دوران مسلسل ان کا فون ملاتا رہا ۔ لیکن فون ریسیو نہیں کیا گیاجب کچھ دیر بعد میں نے دوبارہ عاصمہ جہانگیر کے نمبر پر فون کیا تو ان کی ملازمہ نے فون اُٹھایا اور بتایا کہ بی بی جی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی ہسپتال میں لے گئے ہیں۔