Saturday July 27, 2024

لائن آف کنٹرول پر اسرائیلی ٹیکنالوجی کی توپیں لگا دی گئیں۔۔پاکستان کی کون سی چیز کا نشانہ باندھ لیا گیا؟؟پاک فوج کے سابق سربراہ نے خبر بریک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے سابق آرمی چیف اور دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)مرزا اسلم کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل کی مدد سے کنٹرول لائن پر جارحیت کر رہ اہے۔ اسرائیل نے بھارت کو ایسی ہلکی توپیں دی ہیں جو ریڈار اور سیٹلائٹ کی مدد سے ہدف کو تلاش کر کے نشانہ بناتی ہیں۔ بھارت نے پاکستان

کی سرحدوں پر ہونے والی نقل و حرکت کو دیکھنے کے لئے اسرائیل سے جدید ترین ٹیکنالوجی بھی حاصل کی ہے۔ دوسری جانب امریکہ پاکستان کو اندرونی جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ پاکستان کی اسلامی شناخت ختم کرنے کیلئےیہاں سیکولر ازم کو عام کیا جائے اور قومی پرستی کو ہوا دی جائے جبکہ قوم پرستی کے زہر کا علاج اسلامی اخوت ہے جسے ختم کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔ امریکہ اور بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی مکمل تیاری کر چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کیلئے بھارت کو گزشتہ دو سال سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بڑی سپورٹ ملی ہے جو ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کی شکل میں ہے۔ ۔ بھارت نے پوری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر اسرائیل سے حاصل کردہ توپیں نصب کر دی ہیں۔سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان اور افغانستان دونوں میں ایک اسلامی جمہوری حکومت قابل قبول نہیں ہے۔

FOLLOW US