راؤ انوار کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟راؤ انوار کے پاس ایسے کون سے راز ہیں جن کے سامنے آنے سے کئی سیاسی پارٹیاں صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہیں؟ سینئر کالم نگار کا تجزیہ

   
   

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف کالم نگار ڈاکٹر لال خا ن نے اپنے کالم میں نقیب اللہ محسود کے قتل اور راؤ انوار کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ نقیب اللہ محسود جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا گیا کوئی پہلا معصوم نہیں تھا، نہ ہی اس استحصالی اور وحشیانہ نظام میں آخری ہو گا‘ لیکن نقیب اللہ کا وحشیانہ قتل‘ ریاست اور سیاست کے آقاؤں کو بھاری پڑ

گیا ہے۔ اس کے مبینہ قاتل راؤ انوار کو نہ صرف ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر باہر جانے سے روک کر پھر اندر کہیں غائب ہو جانے دیا‘بلکہ اتنے دن گزر جانے کے باوجود وہ میڈیا سے رابطے بھی کر رہا ہے، اپنے بیانات بھی دے رہا ہے لیکن اس ملک کے تمام صوبوں کی پولیس اور ریاست کی بڑی مہارت اور شہرت رکھنے والی ایجنسیاں اس کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ یہ ریاست ایک ایسے قاتل کو گرفتار نہیں کر پا رہی ہے جس کی گرفتاری کے لئے خود حکمران بھی شور مچانے کا ناٹک کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں‘ اور میڈیا کا واویلا بھی جاری ہے۔ نظام عدل بھی یہاں بے بسی کا تماشا محسوس ہوتا ہے۔ گرفتاری کے اہداف کے دن بڑھانے اور پولیس کو احکامات دینے کے علاوہ کیا بھی کیا جا سکتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا سے لے کر سیاستدانوں تک سب ان شخصیات کو بے نقاب کرنے سے گریزاں ہیں‘ جو راؤ انوار سے یہ وارداتیں کرواتی رہی ہیں۔ جائیدادوں کے یہ دولت مند بیوپاری اتنے طاقتور ہیں کہ اس معاشرے میں کسی کا بھی منہ بند کروا سکتے ہیں۔ اگر وہ خاموش نہ ہو تو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جاتا ہے۔ معروف کالم نگار

نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ راؤ انوار والا یہ تمام تر قصہ کسی مافیا فلم سے کم ہولناک نہیں ہے۔ میرے خیال میں وہ اسی لئے ابھی تک ہاتھ نہیں آیا ہے کہ اس کے پاس بڑے بڑوں کے مکروہ جرائم کے ایسے ثبوت ہیں جو اگر کھلے تو بات بڑی دور تک جائے گی۔ یہ بھی ہو سکتا تھا کہ راؤ انوار گرفتاری پیش کر دیتا اور پھر جیسا کہ اس ملک میں ہمیشہ ہوتا آیا ہےکہ

کورٹ کچہریوں کی تاریخوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلے میں اس کے جرائم گم ہو جاتے اور معاملہ ٹھنڈا ہوتے ہی وہ کسی دور دراز جزیرے پر باقی عمر عیاشی کرتا‘ لیکن اہل اقتدار میں پھوٹ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ شاید ایک دھڑا دوسرے کو نہیں بخشے گا۔ یہ بھی اندیشہ ہے کہ خود راؤ انوار کو ہی ٹھکانے لگا کر راستے سے ہٹا دیا جائے۔ لیکن ایسا بھی ہو سکتا

ہے کہ اُس نے تمام تر بیانات اور ثبوت کہیں محفوظ کر دئیے ہوں جو اس کے مرنے کی صورت میں منظر عام پر آ جائیں اور اسے مروانے والےاور بڑی مصیبت میں پھنس جائیں، کئی موروثی سیاستیں فنا ہو جائیں اور کئی پارٹیاں بکھر کر ہمیشہ کے لئے صفحہ ہستی سے ہی مٹ جائیں۔ میری نظر میں میڈیا کا ایک حصہ تو اِس ایشو کو کئی دوسرے ایشوز کی طرح

اچھال کر پھر غائب کرنے کے چکر میں تھا۔ لیکن حکمرانوں کے لئے جو اصل مصیبت کھڑی ہو گئی‘ وہ وزیرستان کے قبائل اور دوسرے علاقوں کے پشتوناور غیر پشتون مظلوموں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنا ہے۔ پہلے پہل اِس کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا‘ لیکن پھر مجبوراً کوریج دینا پڑی۔ شاید ا س دھرنے کو منظم اور متحرک کرنے والے

ایسے کارکنان ہیں جو اِن مقتدر قوتوں کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور نیچے سے عام لوگوں کا غم و غصہ اتنا شدید ہے کہ ماضی کے طرح دھرنے بٹھانا اور اٹھانا مشکل ہو گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
جناح ہاؤس کیس: حماد اظہر اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما اشتہاری قرار
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان
منی چینجرز، ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی اور کاروائیوں سے روپیہ مضبوط ہوگیا ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی بھی بچ سکتے تھے لیکن انہوں نے پتلی گلی سے نکلنا مناسب خیال نہیں کیا۔سینئر صحافی
سائفر کیس میں عمران اور شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع، اعظم خان گواہ بن گئے
خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف کی ایکسٹیشن پر ڈیل کا اعتراف کر لیا
جدہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ لگنے کا واقعہ، پریشان کن خبر
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
شریف برادران میں دراڑ، نواز شریف وطن واپس نہیں آرہے، سینئر صحافی کا دعویٰ
ملک بھر میں آج عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟
پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ہونے پر عدالت کا کمپنی پر بھاری جرمانہ

سپورٹس
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
پہلے ہی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی دینے میں بھارت کی شرمناک ناکامی
ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy