Saturday July 27, 2024

پولیس مقابلے شہباز شریف کی مرضی سے ہوتے تھے،عابد باکسر کے انکشافات

لاہور:عابد باکسر کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے شہباز شریف کی مرضی سے ہوتے تھے۔تمام جعلی مقابلے افسران بالا کی مرضی سے کئیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف گینگسٹر اور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیاتھا۔ عابد باکسر کی گرفتاری انٹرپول کی مدد سے ممکن ہوئی ۔خوف کی علامت سمجھا جانے والا عابد باکسر

جعلی پولیس مقابلوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور گوالمنڈی ،فیروز والا اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا۔عابد باکسر نے 2014 میں دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پولیس مقابلے شہباز شریف کی مرضی سے ہوتے تھے۔تمام جعلی مقابلے افسران بالا کی مرضی سے کئیے۔انہوں نے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمر ورک بھی جعلی مقابلوں کا ماہر ہے اسی نے سبزہ زار میں مبین بٹ کو مارا تھا اور میرے ماموں کا قاتل بھی عمر ورک ہے۔

FOLLOW US