اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی نے آئند ہ الیکشن کیلئے محترمہ فریال ٹالپور کو وزیراعلیٰ سندھ اور چوہدری اعتزاز احسن کو چیئرمین سینیٹ بنانے پر مشاورت شروع کر دی ہے، باخبر ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پہلے محترمہ فریال ٹالپور کو چیئرپرسن سینیٹ کے عہدے پر بٹھانے کے خواہش مند تھے لیکن پھر پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے
مشاورت کے بعد انہوں نے ارادہ بدل دیا ہے اور اب محترمہ فریال ٹالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ چوہدری اعتزاز احسن کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے مشاورت کی جارہی ہے۔