پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن کے پرسنل سیکرٹری عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی بد نیتی اور جھنجلاہٹ پر منبی باتوں کا کوئی بھی جواب نہیں دیں گے کیونکہ عمران خان خواتین کی ہمیشہ سے عزت کرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عون چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام پر ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے میرے لیڈر عمران خان خواتین کی
عزت کرتے ہیں اس لئے وہ ان کی بد نیتی اور جھنجھلاہٹ پر منبی باتوں کا جواب نہیں دیں گے ۔ یاد رہے کہ ریحام خان اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ ان کے ذرائع نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے ۔میری عمران خان سے شادی 31اکتوبر2014کو ہوئی اور ٹھیک ایک سال بعد 31اکتوبر 2015ء کو طلاق ہو گئی ۔لیکن میرے ساتھ کی گئی شادی کی تاریخ بھی لوگوں کو غلط بتائی گئی ۔