دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم( آئی سی سی )جونیئرورلڈ کپ کے بعد اپنی ٹیم کا اعلان کیا جس کے مطابق ٹیم میں بھارت کے 5، جنوبی افریقہ کے 3، ایک پاکستانی اور ایک افغانستان کے کھلاڑی
کوشامل کیا گیا ہے جبکہ حیران کن طور پر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی کینگروز ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی آئی سی سی کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ رہا۔اعلان کردہ ٹیم میں ورلڈکپ کے ایونٹ میں 12 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے ،ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کپتان رے نارڈوین ٹونڈر کو قیادت کے فرائض سونپے گئے ہیں،افغانستان کے باؤلر قیس احمد کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے نیوزی لینڈ میں ہوئے انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر چوتھی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔