Tuesday September 16, 2025

شہباز شریف توصرف ایک گرفتاری ہے اب مزید کون کون گرفتار ہونے والا ہے فواد چودھری کے دعوے نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی گرفتاریاں ہونے کا عندیہ دے دیا۔شہبازشریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھے گا ، کرپشن کیخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے۔