Thursday May 2, 2024

داڑھی منڈواؤ،دوپٹہ اتار کر بے بی کٹ بنواؤ ،دانش سکول کے طلبا اور طالبات کیلئے نیا حکمنامہ جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہرحاصل پور کے دانش سکول میں تمام طلبا کو سکول انتظامیہ کی جانب سے داڑھی منڈوانے کا حکم ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حاصل پور میں دانش سکول انتظامیہ کی جانب سے طلبا کو کہا گیا ہے کہ اپنی داڑھی منڈوائیں ،طلبا کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ داڑھی نہیں منڈوائیں

گے تو آپ کو سکول چھوڑنا پڑے گا۔دوسری جانب لڑکیوں کے دوپٹہ اوڑھنے پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے،ایک حکمنانے میں طالبات کو اپنے بال بے بی کٹ بنوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔طلبا اور طالبات کا کہنا ہے کہ یہ اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے اور اسلامی اقدار کو برباد کرنے کی سازش ہے ۔اس لئے ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں ۔واضح رہے کہ پورے پنجاب میں دانش سکولز وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنوائے گئے ہیں جہاں غریب طلبا کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

FOLLOW US