بریکنگ نیوز ملک کے اہم ترین سیاحتی مقام پردھماکا،ہلاکتوں کاخدشہ
کبل(ویب ڈیسک )سوات کی تحصیل کبل میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکا سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔