سرگودہا شہباز شریف کا پیر حمید الدین سیالوی کے گھٹنوں کو ہاتھ لگانابھی کام نہ آیا۔ پیر حمید الدین سیالوی پیر آف سیال شریف نے ختم نبوتؐ تحریک ایک بار پھر جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ شہباز شریف کی ملاقات کے بعد پیر حمید الدین سیالوی نے ختم نبوتؐ تحریک کو مذاکرات سے حل کرنے کا اعلان کیا تھا اب پیر حمید الدین سیالوی نے تحریک
جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ 5 فروری کو جھنگ اور 11 فروری کو گجرات میں ختم نبوتؐ کانفرنس میں پیر آف سیال آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔