راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاںنوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان تینوں کو سکیورٹی کے حصار میں ائیر پورٹ لے جا یا جا رہا ہے
جہاں سے وہ دونوں ائیر پورٹ روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی سزا ئوں کی معطلی کےلئے دی گئی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان تینوں ملزمان کو رہاکرنےکے احکامات جاری کیے۔اس وقت اڈیالہ جیل کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائدین کے استقبال کےلئے موجود ہے۔
