ٹیکسلا ( مانیٹرنگ ڈیسک )محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا ،سی ٹی ٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ٹیکسلا سے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میںدھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا،پکڑے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے،ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، دہشت گرداٹک بم حملے اور نوشہرہ میں ہونے والے بم دھماکوں
میں بھی ملوث تھے ،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ٹیکسلا کے علاقے سے گرفتار کر لیا،دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ،4 دستی بم،بال بیرنگ آتشین اسلحہ اور نقشہ جات برآمد کر لئے،گرفتار دہشتگردوں میں رضوان ،لال بدین، ملک جان ،عدنان اور شیر حسن شامل ہیں،سی ٹی ٹی کے مطابق پکڑے جانے والے دہشتگردراولپنڈی سمیت اہم شہروں میںمحرم الحرام میںدہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
