جیکب آباد سینئر سیاستدان میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے رکن قومی اسمبلی میر شبیر علی بجارانی نے اپنے والد کی خودکشی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدخودکشی نہیں کرسکتے ان کے قتل کے پیچھے سازش نظر آرہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میرے والد
خودکشی تو اپنی جگہ پر وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ابھی خاندان سمیت پورا علاقہ سوگ میں ہے جلد ہم خود واقعے کی تحقیقات کرائیں گے،میر ہزار خان بجارانی کے بھتیجے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ضلع کونسل کشمور کے چیئرمین میر محبوب علی بجارانی نے کہا کہ میرے چچا انتہائی مدبر، دلیر اور نڈر سیاستدان تھے وہ خودکشی نہیں کرسکتے قتل پیچھے سازش لگ رہی ہے جس کی تحقیقات ہم خود کریں گے، انہوں نے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی غریبوں ،بے سہاروں اور مظلوموں کا ساتھی تھا اور ہمیں ان کی مدد کرنے کی تلقین کیا کرتے تھے ۔