Thursday January 2, 2025

بلاول بھٹو امریکہ روانہ،ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت کریں گے

کراچی(:بلاول بھٹو امریکہ روانہ ہو گئے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اپنے مخصوص اردو لہجے کے باعث پاکستان میں تو شدید تنقید کا نشانہ بنتے ہیں مگر بیرون ملک اپنی گفتگو اور نپی تلی رائے کے باعث کافی مقبول ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا انکو پاکستان کے نو

جوان لیڈر کے طور پر سامنے لا رہا ہے۔گزشتہ دنوں ڈیوس میں بھارتی چینل کو دئیے گئے انٹرویو نے بھی بلاول کو خوب پذیرائی دلوائی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب بلاول کسی کو خاطر میں نہ لانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناشتہ کریں گے جس مقصد کے لیے وہ امریکہ روانہ ہو چکے ہیں ۔بلاول بھٹو وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

FOLLOW US