کس کس کوتوہین عدالت کے نوٹس بھیجوگے؟ جیلیں بھرجائیں گی، مریم نواز

   
   

گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ کس کس کوتوہین عدالت کے نوٹس بھیجوگے؟ جیلیں بھرجائیں گی، توہین عدالت کی سزاہے،لیکن کروڑوں ووٹوں والے وزیراعظم اورپارلیمنٹ کی توہین کی کوئی سزانہیں؟مشرف نے چیف جسٹس کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹا،لاڈلے نے گالیاں دیں،اسکوبھی نااہل کروجیل بھیجو،عوام کے منتخب

نمائندوں سے سوال ہوگاتوسب سے سوال ہوگا،سازشی سازشیں جبکہ نوازشریف اگلے پانچ سال کا ایجنڈا تیارکررہاہے،سینیٹ اور عام انتخابات کے ساتھ رونے کی آوازیں تیزہوتی جارہی ہیں۔گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاکہ نوازشریف کے مخالف گوجرانوالہ سے منہ چھپاکرگزرتے ہیں۔آپ کویاد ہے کہ 2014ء میں دھرنے والوں کوگوجرانوالہ نے کیسا بھگایا تھا۔ایسا بھگایا کہ آج تک وہ بھاگے ہی جارہے ہیں۔گوجرانوالہ وہ تاریخی شہرہے کہ جب نوازشریف پہنچاتوعدلیہ بحال ہوگئی تھی۔اب بھی رونے کی آوازیں آرہی ہیں۔جیسے سینیٹ اور عام انتخابات نزدیک آرہے ہیں رونے کی آوازیں تیزہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام مجھے بتاؤ کہ مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کانیاممبرکون ہے؟ یہ سب نئے ممبران ہیں۔لوگوں نے اس دوران میاں صاحب آئی لویوکے نعرے بھی لگائے۔مریم نے کہاکہ کہتے ہیں کہ نوازشریف نااہل ہوگیاہے۔یہ کیسی نااہلی ہے؟ کہ نوازشریف جہاں جاتا ہے۔
ایبٹ سے کوئٹہ، کوئٹہ سے ہری پور،جڑانوالہ سے گوجرانوالہ یہ کیسی نااہلی ہے کہ

پوراشہروامڈآتاہے۔ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کیسی نااہلی ہے کہ انتقامی عدالت کونوازشریف کیخلاف گواہ نہیں مل رہے۔دوسری جانب عوامی عدالت میں نوازشریف کے حق میں گواہی دینے والوں کیلئے میدان چھوٹے پڑجاتے ہیں۔نوازشریف کے شیرجوانوں آپ کے اسی جذبے کی وجہ سے جس طرح آپ نوازشریف کانعرہ اور مقدمہ لے کرآگے بڑھے ہو۔آپ نے نوازشریف مخالفین کودھول چٹادی ہے۔مریم نوازنے کہاکہ منصوبہ سازوں نے کچھ اورسوچ کے رکھاہواتھاآپ نے ان کے منصوبے ناکام بنادیے۔ان کوامیدتھی کہ نوازشریف چھپ کرگھربیٹھ جائے گا،مسلم لیگ ن ٹوٹ جائے گی،شریف فیملی ٹوٹ جائے گی،ٹیکنوکریٹس حکومت آجائے گی۔سینیٹ اور 2018ء کے انتخابات نہیں ہوں گے۔مگرپھرہوایہ کہ میرے بھائی بہن اور گوجرانوالہ جاگ گیا،پاکستان کے عوام جاگ گئے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کومبارک ہوکہ الحمداللہ نوازشریف جیت چکاہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پانچ سال حکومت کے بعد مخالفین کے پاس خدمت کا ایک ایشوبھی نہیں ہے۔جبکہ نوازشیرف نے وعدے پورے کیے۔دہشتگردی ختم کی،لوڈشیڈنگ ختم کی ،سی پیک ،سڑکیں ،موٹروے بنی

اور کراچی میں امن قائم کیا۔نوازشریف ان تمام حملوں کے باوجود 10ہزارمیگاواٹ بجلی بناگیالیکن مخالفین آج ایم اویوزدستخط کررہے ہیں ۔ایم اویوزکورورہے ہیں۔اس کوپانچ سال بعد یاداایاکہ الیکشن ہونے والے ہیں مجھے عوام میں جاناپڑے گا۔اب کیامنہ لیکرعوام میں جاؤگے؟ پانچ سال کاحساب دیناپڑے گا۔سازشی سازشیں کررہے ہیں جبکہ نوازشریف اگلے پانچ سال کابھی ایجنڈا تیارکررہاہے۔نوازشریف بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم کردی۔اب اگلے پانچ کاسوچ رہاہے کہ کیسے عوام کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے مخالفین جب سیاسی میدان میں ان کامقابلہ نہیں کرسکتے۔جب نوازشریف اٹک جیل میں رکھاگیا،سزادی گئی جلاوطنی ہوئی۔مشرف کہتاتھا کہ نوازشریف کبھی واپس نہیں آئے گاوہ تاریخ کاحصہ بن گیاہے۔لیکن آج مشرف کہاں ہے؟ نوازشریف کوکچھ نہیں ہونے والا، کیونکہ نوازشریف کے ساتھ اللہ کی مدد،ماں کی دعا اور پیارکرنے والے جوان ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان سے جب کچھ نہیں ہوا۔اب ایک اور بہانہ ڈھونڈاہے کہ پانامااقامہ کے فیصلے کے بعدہرضمنی الیکشن میں بڑھ کرووٹ ملے۔اب توہین عدالت کے نوٹسزکاسلسلہ شروع کردیاہے۔وہ نہیں

جانتے کہ نوازشریف ایک اکیلا شخص نہیں ہے۔پاکستان کاہربندہ ہرگھرمیں نوازشریف بستاہے۔کس کس کوقیدکروگے؟ کس کس کوتوہین عدالت کے نوٹس بھیجوگے؟ جیلیں بھرجائیں گی،لیکن وفادارساتھی ختم نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ توہین عدالت کی سزاہے،لیکن کروڑوں ووٹوں والے وزیراعظم کی توہین کی کوئی سزانہیں ہے؟ اس کوآپ گالیاں دو، سیسلین مافیا،گارڈفادرکہو۔ اس کی کوئی سزانہیں، پارلیمنٹ کی توہین کی کوئی سزانہیں؟ نہال ہاشمی کوجوقید ہوئی ہے ۔جب نہال ہاشمی نے عدلیہ کے خلاف بیان دیاتومجھے بھی غصہ آیاہے۔کیونکہ میراکیس عدالت میں تھا۔کہ میراکیس خراب کیاہے۔مریم نواز نے کہاکہ مشرف نے چیف جسٹس کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹا،بچوں کوکمرے میں بندکردیا۔کیاکسی عدالت میں اتنی ہمت ہے کہ مشرف کوپوچھے؟ کیاعدالت میں اتنی ہمت ہے کہ گالیاں دینے ولاے عمران خان کوایک مہینے کیلئے جیل بھیجے اور پانچ سال کیلئے نااہل کرے۔جب انصا کاترازوایک طرف جھکاہو توعوام سوال پوچھیں گے۔اگرسوال پوچھیں توتوہین عدالت لگ جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جواب دیناپڑے گا۔اگرناانصافی اور ترازوایک طرف جھکے گاتواللہ کااس

ترازوکوسیدھا کرنے کااپنانظام ہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ آج وہ ججزاور مشرف کہاں ہے جس نے نوازشریف کوعمرقید کی سزاسنائی ۔اگرعوام کے منتخب نمائندوں سے سوال ہوگاتوسب سے سوال ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
Top 5 Most Beautiful Hollywood Actresses
اگر آپ بیرون ملک ملازمت کرنا چاہتے ہیں تو نیوزی لینڈ نے ایسا کرنا آسان کردیا
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
بی پی ایل ڈرافٹنگ، بابر سمیت پاکستان کے 14 کھلاڑی براہ راست ٹیموں میں شامل
Why Intelligent People Prefer To Socialize Less
“شہباز شریف اور راجا ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کے معاملے پر میچ فکس تھا”
21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا، فیصل واڈا کا بڑا دعویٰ
حکومت نے ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے اور ڈالر گھر میں دبانے والوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا
آصف زرداری پنجاب کی سیاست میں سرگرم، متعدد سیاسی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟
پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ہونے پر عدالت کا کمپنی پر بھاری جرمانہ

سپورٹس
بی پی ایل ڈرافٹنگ، بابر سمیت پاکستان کے 14 کھلاڑی براہ راست ٹیموں میں شامل
پاکستان کی ون ڈے حکمرانی ختم، بھارت تینوں فارمیٹس میں پہلے نمبر پر آگیا
کرکٹ ورلڈکپ: پاکستانی اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے، پی سی بی پریشان
شاہین آفریدی کو بہترین شوہر بننے کے لیے کوچنگ کی پیشکش ہو گئی
ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار
نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونےکا امکان، کس بولر کو موقع ملےگا؟

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy