اسلام آباد(نیوزڈیسک): چیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پرانکوائری کاحکم دیے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیہ نیب میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 74 گھنٹے کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ جس
پرسرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو حکم دیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی انکوائری کی جائے۔ جبکہ نقصان کی صورت میں لاکھوں روپے رقم بھی وصول کی جائے۔ڈی جی نیب کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری کے دوران اس بات کاجائزہ لیا جائے کہ کیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بھی اس طرح ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے مجاز ہیں؟ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کوبھی جواب دینے کیلئے نوٹس بھیجا جائے گا۔ واضح رہے خیبرپختونخواہ کی سرکاری دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹرمیں ہزاروں کلومیٹرسفر کیا۔جبکہ ہیلی کاپٹر کے اخراجات صوبائی حکومت نے ادا کیے۔ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں 74 گھنٹے سفر کیا۔عمران خان کے دوروں پر21 لاکھ روپے سے زیادہ کاخرچا آیا۔ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹروں میں بنی گالا سے مختلف علاقوں کا سفر کیا۔ عمران خان نے کوہاٹ، بٹگرام، چکدرہ، سوات اورگلیات کیلئے ہیلی کاپٹراستعمال کیا۔