Monday April 29, 2024

کیا مریم نواز اور نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جانے والا ہے؟

اسلام آباد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے سوال کیاکہ فرض کریں کہ میاں صاحب اور مریم نواز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا جائے تواس بنیاد پر کیا وہ عدالت میں پیش ہوں گے یا وہ بھی غیر مشروط معافی مانگ لیں گے ۔جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر مریم نواز اور

نواز شریف کو نوٹسز جاری کیے گئے تو وہ عدالت کے سامنا ضرور کریں گے۔ انہون نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعظم نواز شریف کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے اور پانامہ کیس میں عدالت کے چکر نہ لگانے کا پورا اختیار تھا لیکن انہوں نے ایسا ہرگز نہیں کیا اور عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے ۔ ابھی بھی وہ ہر نوٹس پر نیب کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں لہٰذا ان سے متعلق یہ تاثر زائل ہو جانا چاہئیے کہ وہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے۔

FOLLOW US