مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی حکومت حساس نوعیت کی اہم معلومات کو پوشیدہ رکھنے کے لیے حد درجہ کوششیں کرتی ہے جب کہ صہیونی سائنسدان ان رازوں کو آن لائن افشاءکرتے رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حال ہی میں حکومت کو یہ معلوم ہوا ہے کہ قومی سائنسدان حساس نوعیت کے معلومات کو افشاءکرنے میں ملوث ہیں۔ اس انکشاف
نے حکومت کو شدید صدمے سے دوچار کیا ہے۔ آن لائن جاری کی گئی اہم معلومات کو سیکیورٹی ادارے حذف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سیکیورٹی ادارے ان معلومات کو آن لائن نیٹ ورک سے ہٹانے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ ان کے اثرات کو زائل کیا جاسکے تاہم انہیں ان معلومات کو ہٹانے میں اس لیے مشکل کا سامنا ہے کیونکہ یہ اہم راز ان گنت ویب سائٹس اور بلاگ پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔اسرائیل کے سرکاری ادارے کے عہدیداروں کا کہناتھا کہ وزارت دفاع کے عہدیدار خفیہ معلومات کے افشاءکے معاملے میں منقسم ہیں۔سرکاری فاو ¿نڈیشن کے بعض عہدیداروں کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کو لیک کرنے سے قبل اس کی اجازت لی گئی تھی۔ تاہم اس حوالے سے اگرپالیسی تبدیل کی گئی ہے تو ا ±نہیں اس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے تھا۔