Thursday January 2, 2025

سینئر حکومتی وزیر اور ان کی اہلیہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر میر ہزار کا بجارانی کو ان کی اہلیہ سمیت کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر سیاست دان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کو ان کی اہلیہ سمیت گولیوں سے بھون ڈالا گیا ۔ میر ہزار خان

بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی گولیاں لگی لاشیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے گھرسے برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے ترجمان نے ان کی اپنی اہلیہ سمیت ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انھوںنے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کی موت گولیاں لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

FOLLOW US