لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے 2 سو سے زائد رہنماوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ چوہدری غلام حسین کا دعوی ہے کہ حساس اداروں سے 2 سو سے زائد لوگوں کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیںیہ وہ
لوگ ہیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر دولت اکٹھی کی ہے اور جائیدادیں بنائی ہیں۔ یہ تمام افراد کرپشن میں ملوث ہیں۔ ان افراد کا تعلق ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے ہے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی کئی لوگ اس فہرست میں شامل ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے بنائی گئی فہرست میں سرکاری اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:ن