Sunday November 10, 2024

رائو انوار نے نقیب اللہ محسود کے خاندان سے رابطہ کرلیا ۔۔دیت کےمعاملات طے پا گئے۔۔کیس کب ختم ہونے والا ہے؟؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ قتل کیس بارے ذرائع نے ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں اگلی سماعت سے قبل ہی فریقین میں دیت کے معاملات طے پاجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے روپوش ہونے کے باوجود قتل ہوجانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ سے رابطے کرکے دیت کے معاملے کے بات چیت شروع کر دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملات طے ہونے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور نقیب اللہ محسود خاندان کے بڑوں کو اس بارے میں اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور

اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ سپریم کورٹ میں آئندہ پیشی سے قبل ہی فریقین دیت کے ذریعے صلح کر لیں گے۔ ذرائع نے یہ بات بتانے سے گریز کیا ہے کہ راؤ انوار کی جانب سے معاملات کون طے کر رہا ہے، یہ نہیں بتا سکتے۔ دوسری جانب نقیب اللہ کے کزن نور رحمان نے بتایا کہ دیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ راؤانوارکوسزا دی جائے۔

FOLLOW US