میر ہزار خان اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کو گولیاں لگی ہوئی ہیں ۔ ذرائع اہل خانہ صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں برآمد ، ترجمان کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں موجود ایک گھر سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی دوسری اہلیہ فریحہ رزاق کی لاشیں برآمد ہوئیں، میر ہزار خان کے ترجمان نے لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کر
دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے گھر سے ملی لاشیں میرہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی ہی ہیں۔ دونوں افراد گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع نے بتایا کہ میر ہزار خان اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کو گولیاں لگی ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔