Friday December 27, 2024

عدلیہ کے خلاف مسلسل بیان بازی پر صبر جواب دے گیا۔۔۔ مریم نوازاور رانا ثنااللہ کے بارے میں عدالت نے کیا احکامات جاری کر دیے؟؟؟بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کو نوٹس جاری کردیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جڑانوالہ جلسے میں نواز شریف،

مریم نواز اور راناثنا اللہ نے عدلیہ مخالف تقاریر کیں ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے جبکہ عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے نہ روکنے پر پیمرا کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔واضح ہے کہ اس سے قبل 29جنوری کو اسلام آبادہائیکورٹ نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست کو منظور کیا تھا۔

FOLLOW US