Wednesday October 23, 2024

عمران خا ن پاکستان کے بائیسویں وزیرعظم منتخب! قومی اسمبلی کے کتنے ووٹ حاصل کئے ؟ سرپرائز دیدیا

عمران خا ن پاکستان کے بائیسویں وزیرعظم منتخب! قومی اسمبلی کے کتنے ووٹ حاصل کئے ؟ سرپرائز دیدیا اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جہاں نئے قائد ایوان چننے کے لیے رائے شماری ہوئی جس میں عمران خان

 

کو 176 ووٹ لیے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے، اسپیکر نے اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا اور اراکین کو ہدایت کہ جو اراکین عمران خان کے حق میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو اسپیکر کے دائیں جانب لابی اے میں جائیں اور جو شہبازشریف کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ اسپیکر کے بائیں جانب لابی بی میں چلے جائیں جس کے بعد اراکین اپنی اپنی لابی میں چلے گئے۔پی پی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا، (ن) لیگ کی منانے کی کوشش ناکام۔۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور وہ اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے جب کہ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی بھی اپنی نشست سے نہیں اٹھے۔(ن) لیگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کو منانے کی ایک اور کوشش کی گئی، شہبازشریف خود چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی نشست پر گئے اور ان سے ملاقات کی، اس موقع پر جاوید مرتضیٰ عباسی سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم شہبازشریف کی کوشش ناکام ہوئی۔لیگی اراکین نے بلاول بھٹو زرداری سے شہبازشریف کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر چیئرمین پی پی نے معذرت کرلی۔وزارت عظمیٰ کے دو امیدوار عمران خان اور شہباز شریف سمیت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شیخ رشید سمیت دیگر اراکین اسمبلی ہال

 

میں موجود ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس میں شرکت عمران خا ن پاکستان کے بائیسویں وزیرعظم منتخب! قومی اسمبلی کے کتنے ووٹ حاصل کئے ؟ سرپرائز دیدیا کے لیے ایوان میں پہنچنے پر مہمان گیلری میں موجود افراد نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں جب کہ اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی کی۔

FOLLOW US