Sunday October 27, 2024

عمران خان کو اکثریت ملتے ہی پاکستان نے امریکا کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایران بارے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ اب اس معاملے میں پاکستان نے ایسا فیصلہ کر لیا ہے جس کی کسی کو توقع نہ تھی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان نے امریکہ کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے اعلان کر دیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ

جائز معاشی و تجارتی تعلقات جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ”ہم امریکہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کرنے کے مضمرات کاجائزہ لے رہے ہیں۔تاہم خودمختار ریاست ہونے کے ناطے پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ایران کے ساتھ قانونی معاشی و تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کئی سال کی جدوجہد کے بعد ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کیا تھا جسے صدر ڈونلڈٹرمپ نے ختم کر دیا اور اس ایٹمی معاہدے کے تحت ایران سے اٹھائی گئی معاشی پابندیاں دوبارہ لاگو کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے دیگر ممالک کو یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ امریکی پابندیاں دوبارہ لاگو ہونے کے بعد جو ملک اس کے ساتھ تعلقات رکھے گا اس پر بھی ویسی ہی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے، جن کے پیش نظر پاکستان کی طرف سے امریکی پابندیوں کے نظرانداز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی ڈونلڈٹرمپ کی دھمکی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کر چکا ہے۔

FOLLOW US