اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ::پاکستان کے اگلے متوقع وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے حوالے سے اپنی خواہش کا ظہار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے عوام کے درمیان وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف ایک نئی مثال قائم کرنے کی خواہش مند ہیں۔۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے
تجویز کی حمایت کر دی ہے۔ تاہم عمران خان کا حلف اٹھانے کا معاملہ سیکورٹی کلئیرنس سے مشروط ہو گا۔اس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو بھی عوام انداز میں حلف اٹھا چکے ہیں۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان ڈی چوک پر حلف اٹھا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پریڈ گراؤنڈز سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔۔عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کہاں ہو گی اس کا فیصلہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ یاد رہے ام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کی۔ پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری پر پی ٹی آئی اور عمران خان کے حامیوں نے خوب جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی واضح کامیابی پر کئی دفاتر میں بھی خوشی منائی گئی اور مٹھائیاں تقسیم ہوئیں۔۔پاکستان سے باہر بھی کئی ممالک میں تحریک انصاف کی جیت کا جشن منایا گیا۔ پی ٹی ئی نغموں پر رقص کیا گیا جب کہ دل دل پاکستان نغمہ بھی گایا گہا اس حوالے سے مخلتف ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کپتان عمران خان کی جیت کی خوشی ن صرف پاکستان میں موجود لوگوں کو ہے بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس تبدیلی پر بہت خوش ہیں۔لوگوں کی اسی محبت کے پیش نظر عمران خان نے بھی عوام کے درمیان وزرات عظمی کا حلف اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔