Thursday September 18, 2025

تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ میں دھماکہ ہو گیا

حب (مانیٹرنگ ڈیسک) حب میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ کے نزدیک دھماکہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جاگ نیوز نے اپنی رپورٹ میںانکشاف کیا ہے کہ حب میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ کے نزدیک بم دھماکہ ہو اہے ۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ دھماکے کی اطلاعات موصول ہوتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کردیا ہے ۔ جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے

ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران بھی ہارون بلورسمیت 20افراد شہید ہو گئے تھے