جلال آباد(نیوزایجنسی) افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے ضلع جلال آباد میں خودکش دھماکہ ہواہے جس میں پندرہ افرد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔آس پاس موجود دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع جلال آباد میں ایک خود کش حملہ میں 15افراد جاں بحق جب کہ 7افراد زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے علاقے میں افراتفری کا سا سماں پیدا ہوگیا۔دھماکے کی شدت کی وجہ سے علاقے میں موجود دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے۔ لیکن اب
تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ حملے میں زخمی ہو نے والوں میں کچھ زخمی تشویشناک حالت میں ہیں۔