Monday January 27, 2025

BRT پراجیکٹ کی رقم 49.36ارب روپے سے بڑھ کر 64ارب کیسے ہو گئی چئیرمین نیب حرکت میں آگئے ، بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرپشن کے خاتمے کے سیاسی وژن کے ساتھ میدان عمل میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف کے اپنے ایک پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ٹرانس پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (BRT) کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی اور پراجیکٹ کے لئے مختص مبینہ طور پر 49.36 ارب روپے کی رقم جو کہ بڑھ کر تقریباً 64 ارب روپے کی خطیر رقم ہو چکی ہے مگر ابھی تک پراجیکٹ مکمل نہ ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا

کوشکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ منصوبہ مقررہ وقت تک کیوں مکمل نہیں ہوا اور منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے مبینہ طور پر اخراجات بڑھنے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ادارہ قومی سرمایہ کے جائز استعمال کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

FOLLOW US