Monday January 27, 2025

” نوازشریف نے مجھ سے دشمنی کی، مسلم لیگ اب وہ رہی ہی کہاں ، چودھری نثار علی خان نے فیصلہ کن بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں کہ آئندہ اقتدار ملا تو اسلام پسندقوتوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا ۔ مجلس العلماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ میں نوازشریف سے دشمنی نہیں کی بلکہ انھوںنے میرے ساتھ دشمنی کی انھوںنے ا ن لوگوںکو پارٹی کی ٹکٹ دیا جو مجھے گالیاں دیتے تھے۔ چودھری نثار کا کہناتھا کہ 33سالہ سیاست کے دوران کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا

جس پر پچھتاوا یا شرمندگی ہو۔ انھوںنے کہا کہ اقوام متحد ہ میں میری وہ تقریر ریکارڈ پر موجود ہے جس میں میں نے کہا تھا کہ مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ خود دہشتگردی کا شکار ہیں۔ مغرب کے سوچ تبدیل کرنے تک حالات نہیں تبدیل ہوں گے ۔ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ مدارس اور علما دہشت گردی کا مرکز نہیں جس پر اندر سے میری ٹانگیں کھینچی گئیں۔ چودھری نثار کا کہناتھا کہ مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے لیکن مسلم لیگ اب نظریاتی نہیں رہی۔ انھوںنے کہا کہ اب میں نے اپنا راستہ بدل لیا ہے اور واپسی کی گنجائش ہی باقی نہیں رہی۔

FOLLOW US