Thursday September 18, 2025

آج کی اہم خبر ۔۔۔ کیا نواز شریف اور مریم نواز نےواپسی کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد آئندہ ہفتے پاکستان میں ملک واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وطن واپسی کا فیصلہ سینئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔ وطن واپسی کے

بعد نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے جبکہ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کیلئے انتظامات کی ہدایت کردی۔بیگم کلثوم نواز کا آج تفصیلی طبی معائنہ ہوگا سی ٹی سکین کیا جا ئیگا اورمنگل کو نواز شریف کی ڈاکٹرز سے تفصیلی ملاقات ہوگی ۔لندن سے نواز شریف نے جلد وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کے دباؤ پر کیا ہے۔