Thursday September 18, 2025

تمام خبریں جھوٹی نگلیں۔۔جہانگیر ترین نے پاکستان پہنچتے ہی دبنگ اعلان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان پہنچتے ہی دبنگ اعلان کر دیا۔۔جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچ گیا ہوں،،ن لیگ کے ساتھ فیصلہ کن مقابلے کے لیے تیار ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ ہو گئے تھے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جہانگیر ترین

پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر لندن گئے ہیں۔تاہم اب جہانگیر ترین وطن واپس آ چکے ہیں اور انہوں نے اس متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان پہنچ چکا ہوں اور ن لیگ کے ساتھ فیصلہ کن مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔آئیں سب مل کر عمران خان کا ساتھ دیں۔اور پاکستان پر قابض مافیہ کو شکست فاش دیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر سے ملک کی جان چھڑانے کا اس سے اچھا موقع شاید ہمیں دوبارہ نہ ملے۔