Thursday September 18, 2025

تحریک انصاف بڑے جھٹکے سے لرز اٹھی مرکزی رہنما اور صدرنے پارٹی چھوڑ کر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

خوشاب (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا برداشت کرنا پڑ گیا ہے ۔ خوشاب سے تحریک انصاف کے رہنما اور ضلعی صدر ملک گل اصغر بگھور نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق خوشاب سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک گل اصغر بگھور پارٹی سے مستعفی ہوگئے ہیںاور انھوںنے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ملک گل اصغر کو تحریک انصاف

نے پی پی 83سے سے ایم پی اے کا ٹکٹ دیا تھا تاہم اب انھوںنے استعفیٰ دینے کااعلان کرتے ہوئے حلقہ این اے 94سے بالٹی کے نشان پر آزاد الیکشن لڑنےکا اعلان کر دیا ہے۔