لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018میں مسلم لیگ (ن) کو مختلف محاذوں پر نہ صرف تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کا سامنا ہوگا بلکہ کئی ایک حلقوں میں یہ دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن)کے ووٹ بینک کو توڑنے کےلئے اتحاد کرتی بھی دکھائی دیں گی ۔ لودھراں کا حلقہ این اے 161اسی کی ایک مثال ہے جہاں پر پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے امیداروں کی باضابطہ حمایت کا اعلان کر دیاہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما
مرزاناصر بیگ نے کہاہے کہ وہ عام انتخابات 2018میںاین اے 161 سے پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر بیگ نے پی ٹی آئی کے این اے 161 سے امیدوار میاں شفیق اورپی پی 227 سے نواب امان کی حمایت کا اعلان کر دیاہے