Friday September 20, 2024

حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم میں حمزہ شہباز بیگم کلثوم نواز کو ہروانا چاہتے تھے اور اس وقت اس ناراض شخص کی بیوی ہی مریم نواز کے ساتھ گھر گھر جاتی رہی حامد میر نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) حامد میر کا کہنا ہے کہ آج نظر انداز کیے گئے زعیم قادری اور ان کے اہل خانہ بیگم کلثوم نواز کی الیکشن مہم تک نواز شریف کے وفادار رہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران حامد میر نے انکشاف کیا کہ این اے 120میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے دوران جو لو گ بیگم کلثوم نواز کوہرانے میں سرگرم عمل تھے ان میں حمزہ شہباز بھی شامل تھے جبکہ اس انتخابی مہم کے دوران زعیم قادری کی بیوی مریم نواز کی گاڑی میں بیٹھ کر صبح سے لیکر شام

تک بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلاتی تھیں۔واضح رہے کہ زعیم قادری نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان کیا تھا۔

FOLLOW US