Friday September 20, 2024

زعیم قادری کی دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد حمزہ شہباز کا بھی بیان جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہناہے کہ عمران خان اپنی گمراہ کن سیاست کو کامیاب نہیں بنا سکیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہناہے کہ ‘ دھرنوں اور انتشار کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہا ہے‘ پی ٹی آئی پشاور کو اکھاڑنے اور دھول اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی۔ جمعہ کو حمزہ شہباز سے (ن) لیگ کے سینئر کارکنوںاور انتخابی امیدواروں نے ملاقاتیں کیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دھرنوں اور انتشار کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہا ہے۔ عمران خان عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے (ن) لیگ کی پانچ

سالہ دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے گی۔ پی ٹی آئی پشاور کو اکھاڑنے اور دھول اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی۔

FOLLOW US