Friday September 20, 2024

“آپ نے دیکھا، سابق وزیر اعلیٰ کیسے سڑک پار کر رہے تھے پاکستان میں عزت ہے ،باہر یہ حال ہے ” توہین عدالت کیس میں نیا سوٹ پہن کر عدالت کا موڈ ٹھیک کرنے جانے والے احسن اقبال کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں احسن اقبال کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29جون تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر کی ویڈیو دوبارہ عدالت میں چلائی گئی۔وکیل

احسن اقبال نے بتایا کہ احسن اقبال پہلے بھیاپنے بیان میں معافی طلب کرچکے ہیں۔ احسن اقبال نے بتایا کہ عدالت کے مزاج کو اچھا رکھنے کے لئے آج اچھا سوٹ پہنا ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا مزاج اس دن بھی اچھا تھا جب آپ نے کہا تھا مخالفین کہتے ہیں مجھے سزا ہوگی۔ جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے کہا کہ ہم کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کسی بوجھ کے ساتھ واپس نہیں جانا چاہتے جہاں سب جاتے ہیں۔ وکیل احسن اقبال نے بتایا کہ ہر سماعت پر کہا عدالت بڑے دل کے ساتھ فیصلہ کرے جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ بڑا دل تو بیماری ہے۔ جسٹس مسعود نے کہا کہ آپ نے سابق وزیراعلیٰ کو دیکھا کیسے سڑک پار کررہے تھے۔ پاکستانیوں کا باہر یہ حال ہوتا ہے یہاں آپ کی عزت ہے۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ آپ پاکستان واپس آئے کیا آپ کو پاکستان سے کوئی خط آیا تھا۔ احسن اقبال نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے پاکستان واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا خدمت کے لئے واپس آیا جسٹس مسعود نے کہا کہ احسن اقبال آپ نے کہا کہ باہر سے پڑھ کر آئے اور واپس آکر قربانی دی آپ نے سابق وزیراعلیٰ کو دیکھا کیسے سڑک پار کررہے تھے۔ پاکستانیوں کا باہر یہ حال ہوتا ہے یہاں آپ کی عزت ہے۔عدالت نے احسن اقبال کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی گئی۔

FOLLOW US