Thursday October 31, 2024

کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے حلقے میں تحریک انصاف نے پنجے گاڑھ لیا مسلم لیگ (ن)پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ، اہم رپورٹ

اسلام آباد/حضرو(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے صوبائی حلقہ پی پی 2 کی سیاست میں بڑی تبدیلی، ان کے بیٹے سابق وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نامزد امیدوار مسلم لیگ(ن) کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی2کاٹکٹ

واپس لیکر حلقے کے مقبول سیاسی رہنما چنگیز خان کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ،دانشمندانہ فیصلے پرچھچھ کی عوام اور پی ٹی آئی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،اب اس صوبائی حلقہ میں ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر پارٹی ڈسپلن اور اپنے حلف کے مطابق چنگیز خان کو سپورٹ کرینگے ، تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 2 تحصیل حضرومیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فوارہ چوک حضرو شہر میں ہونے والے احتجاج کے دوران ایک کارکن نے چنگیز خان کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 2کا ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا اور پی ٹی آئی کے ایک سپورٹر نے پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش بھی کی تھی، بعد ازاں یہ احتجاج بڑھتا گیا اور بڑے پیمانے پر پورے چھچھ کے120دیہاتوں کے علاوہ یہ احتجاج بیرون ممالک میں بھی کئی روز تک جاری رہا، اس دوران چنگیزخان کوپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ ریویو کیلئے درخواست دینے کی ہدایت بھی مل گئی اورساری صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی2تحصیل حضرو کا ٹکٹ مسلم لیگ (ن) کے مضبوط امیدوار سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے سابق صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان پنجاب جہانگیر خانزادہ کو شکست دینے کیلئے قاضی احمد اکبر کی بجائے ہر دلعزیز عوامی شخصیت چنگیز خان کو نامزد کیا جائے ،اس طرح پاکستان تحریک انصافکی قیادت اور پارلیمانی بورڈ نے دانشمدانہ فیصلہ کرتے ہوئےضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی2تحصیل حضرو کا ٹکٹ واپس لیکر چنگیز خان کو دیدیاہے، ٹکٹ تبدیل ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اٹک کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے55اٹکI اور صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں پی پی 1تحصیل اٹک اور پی پی2تحصیل حضرو سمیت تینوں سیٹوں پر مسلم لیگ(ن) کا جیتنا مشکل ہےکیونکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے55اٹکI سے ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق کے میجر گروپ کا ایک اپنا اثر و رسوخ اور دھڑا موجود ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی1تحصیل اٹک سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید اعجا زحسین بخاری کے بھتیجے سید یاور حسین بخاری اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی2تحصیل حضرو سے چنگیز خان اپنے اپنے حلقوں سے ایک بہت بڑا ووٹ بینک رکھتے ہیں، ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر پارٹی قیادت کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے اپنے حلف کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی2تحصیل حضرو سے چنگیز خان کی غیر مشروط طور پر مکمل سپورٹ کرینگے۔

FOLLOW US