Saturday September 21, 2024

عمران خان کی مبینہ ناجائز بچی کا معاملہ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ افتخار چودھری کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لا اینڈ جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری کی جانب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے گئے اعتراضات پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ نے اعتراضات میں اخباری تراشے اور فوٹو اسٹیٹ کاپیاں جمع کروائیں جس پر یقین نہیں رکھ سکتے اور فوٹو کاپیوں پر یقین کرنے کا مقصد اُمیدواروں کو انتخابات کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ نے امریکی عدالت کے ایک فیصلے سامنے لائے، امریکی عدالت کے

فیصلے میں بچی کے باپ کا نام کہاں لکھا گیا، باپ کا نام نہیں، یہ فوٹو کاپیاں ہیں۔۔۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ خالہ کو نہیں پتہ اس کا باپ کون ہے، حلف نامے میں نہیں پتہ کونسا عمران خان ہے اور حلف نامہ نومبر 18 سال 2004 کو لاہور میں تیار کیا گیا اور یہ کاغذ 19 نومبر کو اُڑ کر امریکی عدالت میں پہنچ گیا، اس وقت پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست فلائٹ بھی نہیں جاتی تھی

FOLLOW US